چہلم امام حسینؓ اورعرس داتا صاحبؒ کے موقع پر فوج اور رینجر بلانے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ اورعرس داتا صاحبؒ کے موقع پر فوج اور رینجر بلانے کا فیصلہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چہلم حضرت امام حسینؓ کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ آئی جی پنجاب نے عرس داتا صاحب اور تبلیغی اجتماع کے لیے بھی سکیورٹی سخت رکھنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق آ ئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے محکمہ داخلہ کو چہلم حضرت امام حسین کی سکیورٹی کے لیے مراسلہ بھجوایا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 22 کمپنیاں فوج کی اور11 کمپنیاں رینجرز کی دی جائیں، جبکہ لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں فضائی نگرانی کیلئے بھی درخواست کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -