نواز شریف کا وزیراعظم کے خطاب پر رد عمل دینے سے گریز

نواز شریف کا وزیراعظم کے خطاب پر رد عمل دینے سے گریز

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر))سابق وزیراعظم نواز شریف نے سعودی امداد اور وزیراعظم عمران خان کے قوم سے حالیہ خطاب پر رد عمل دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خطاب سنا ہی ہیں۔ جمعرات کو سابق وزیراعظم نواز شریف فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر ایک صحافی نے نواز شریف سے وزیراعظم عمران خان کے بد ھ کے روز کیے گئے خطاب کے حوالے سے سوال کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کان کھول کر سن لیں، کسی کو این آر او نہیں ملے گا،تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف نے جواب دیا کہ وہ ٹی وی کم ہی دیکھتے ہیں، انہوں نے خطاب سنا ہی نہیں،واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں اپو زیشن کو شد ید تنقید کا نشا نہ بنا یا تھا ۔

مزید :

صفحہ اول -