پارلیمنٹ میں حکومت مخالف قرار داد لانے کیلئے جے یو آئی (ف) کا اجلاس طلب

پارلیمنٹ میں حکومت مخالف قرار داد لانے کیلئے جے یو آئی (ف) کا اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ،ایجوکیشن رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارلیمینٹ میں حکومت کیخلاف متفقہ قرارداد لانے کیلئے آج پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی،ایم ایم اے اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کی اکثریتی جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر رضا مندی ظاہر کر دی ۔جے یو آئی(ف)کے ترجمان مولانا امجد نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے 2ماہ میں ہی غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا ۔حکومتی ناقص پالیسیوں سے گیس اور بجلی کے نرخ بڑھ جانے پر عوام کی کمر ٹوٹ گئی ۔غریب عوام کے ساتھ ہونیوالے ظلم کے خلاف توانا آواز اٹھانے کیلئے جے یو آئی نے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل پرغور ہوگا اور تمام اپوزیشن جماعتوں سے متفقہ طور پر بات کر کے آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا ۔
اجلاس طلب

مزید :

صفحہ اول -