اپوزیشن کی ’’ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن‘‘ کا احتساب ہوگا،فیاض الحسن چوہان

اپوزیشن کی ’’ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن‘‘ کا احتساب ہوگا،فیاض الحسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) پنجاب کے وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اپوزیشن کی ’’ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن‘‘ کا احتساب ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس درحقیقت ’’ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے جس کے کنوینر فضل الرحمن ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نہیں بلکہ حمزہ شہباز کی باپ بیٹا لمیٹڈ کمپنی احتجاج پر ہے کیونکہ اپوزیشن کی دوسری جماعت پیپلز پارٹی ایوان میں موجود اورکارروائی کا حصہ بنی رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب نے 22کروڑ عوام کے دل جیت لئے ۔
فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -