احتساب عدالت نے بیٹی کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ملاقات کے لئے ان کی بیٹی کو اجازت دے دی۔احتساب عدالت نمبر 5میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی خدیجہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے والد شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کررکھا ہے اوراس وقت وہ ان کی تحویل میں ہیں ،وہ اپنے باپ سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے ،فاضل جج نے درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کے ڈی جی کو ہدایت کی کہ ہے وہ شہباز شریف کی بیٹی کی باپ سے ملاقات کو یقینی بنایا جائے۔
ملاقات