ملک کی معاشی حالت کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے ،مسلم لیگ ن

ملک کی معاشی حالت کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے ،مسلم لیگ ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اورشہباز شریف عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں،عمران خان بتائیں کہ ان سے این آر او کا کہا کس نے ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے کیونکہ جب حکومت کہے گی خزانہ خالی ہے تو سرمایہ کارملک میں نہیں آتے جبکہ موجودہ قرض معاشی بحران پیدا کرے گا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے لہٰذا انہیں اب قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔
مسلم لیگ ن

مزید :

صفحہ اول -