جمال خشوگی کے بیٹے نے سعودی عرب چھوڑدیا

جمال خشوگی کے بیٹے نے سعودی عرب چھوڑدیا

ریاض (آئی این پی ) مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بڑے بیٹے صلاح خاشقجی نے سعودی عرب چھوڑدیا ۔ جمعرات کو غیر ملکی خبر ایجنسی نے جمال خشوگی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صلاح خشوگی بدھ کو سعودی عرب سے روانہ ہوا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایاکہ صلاح خشوگی سعودی عرب سے کہاں گئے ہیں۔ دوسری جانب ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سعودی صحافی جمال خشوگی کا بیٹا اہل خانہ سمیت سعودی عرب سے واشنگٹن روانہ ہو گیا، صلاح خشوگی سفری پابندی ختم ہونے کے بعد امریکا روانہ ہوئے ہیں، حالیہ مہینوں کے دوران ان کے سعودی عرب چھوڑنے پر پابندی تھی۔رپورٹ کے مطابق صلاح خشوگی کے پاس امریکا اور سعودی عرب کی دہری شہریت ہے۔

مزید : صفحہ اول