وکالت لائسنس معطل کرنے کے عدالتی اختیار کیخلاف دائر متفرق درخواست مسترد

وکالت لائسنس معطل کرنے کے عدالتی اختیار کیخلاف دائر متفرق درخواست مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وکلا ء کے وکالت کے لائسنس معطل کرنے کے عدالتی اختیار کے خلاف دائر متفرق درخواست مسترد کردی ۔جسٹس شاہد وحید نے لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر سماعت کی ،جس میں بار کونسل ایکٹ کی متعدددفعات کو چیلنج کیا گیاتھا، درخواست گزار تنظیم کے وکیل اے کے ڈوگر کے مطابق بار کونسل ایکٹ کاسیکشن54 سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ وکلاء کا لائسنس معطل کرکے شکایت بار کونسل کو ارسال کرسکتے ہیں،درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ ہائیکورٹ سپریم کورٹ کو یہ اختیار آئین کے منافی ہے۔

وکالت لائسنس

مزید : علاقائی