حفاظتی انتظامات کے بغیر فروخت چیلنج ہونے پرموٹر سائیکل کمپنیوں کو نوٹس

حفاظتی انتظامات کے بغیر فروخت چیلنج ہونے پرموٹر سائیکل کمپنیوں کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی انتظامات کئے بغیر موٹر سائیکل کی فروخت پر پابندی کے لئے دائردرخواست پر موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا ہے،یہ درخواست ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موٹر سائیکل کی حفاظتی انتظامات کے بغیرفروخت کو چیلنج کیا گیاہے، درخواست گزار تنظیم کے مطابق موٹرسائیکل کے پہیہ میں کپڑا اور بچوں کے پاؤں آنے کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں ،موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے اس بابت حفاظتی انتظامات نہیں کئے جا رہے ، درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے بتایا کہ حفاظتی انتظامات نہ ہونے وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے،عدالت نے مدعاعلیہ کمپنیوں کو 29 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

مزید : علاقائی