ہیلمٹ کے متبادل پگڑی کی اجازت کیلئے دائردرخواست خارج

ہیلمٹ کے متبادل پگڑی کی اجازت کیلئے دائردرخواست خارج

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ کے متبادل کے طور پرپگڑی استعمال کرنے کی اجازت کے لئے دائردرخواست واپس لینے کی بناپر خارج کردی ،عدالت نے مقامی شہری محمد وسیم کی اس درخواست کی سماعت کے دوران قرار دیاکہ قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہیلمٹ کے متبادل پگڑی استعمال کی جاسکے۔درخواست گزار کے مطابق ان کا عقیدہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ دستار سر سے اتار سکیں، درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ سکھ کمیونٹی بھی ہیلمٹ کی جگہ پگڑی استعمال کرتے ہیں، بھارت، کینڈا اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں پگڑی پہننے والے ہیلمٹ استعمال نہیں کرتے،عدالت نے قراردیا کہ انسان کی جان سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں اور ہیلمٹ استعمال کرنے سے حادثے کے دوران سر کی ضربات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی ،عدالت نے واپس لینے کی بناپر درخواست خارج کردی۔

ہیلمٹ؍ پگڑی

مزید : علاقائی