شادی ہال مالکان کا تقریبات پر لاگو ٹیکس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

شادی ہال مالکان کا تقریبات پر لاگو ٹیکس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نامہ نگار خصوصی)شادی ہال مالکان نے ہالز میں ہونے والی ہر تقریب پر ٹیکس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے ۔اس سلسلے میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہر تقریب پرٹیکس کی ادائیگی کاروبار کاگلا گھونٹنے کے مترادف ہے ۔درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے شادی ہال میں ہونے والی ہر تقریب پر ٹیکس وصولی کا حکم دیا ہے، اس شرط سے شادی ہالز کا کاروبار بری طرح متاثر ہوگا ،حکومت کا ہر تقریب پر انفرادی ٹیکس سے کاروبار تباہ ہورہا ہے جبکہ آئین کے تحت کسی شہری کو کاروبار کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہر تقریب کی انفرادی ٹیکس وصولی کی شرط کو کالعدم قرار دیا جائے۔

شادی ہال ٹیکس

مزید : علاقائی