سبزہ زار ، موبائل فون استعمال کرنے پر سفاک شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

سبزہ زار ، موبائل فون استعمال کرنے پر سفاک شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)سبزہ زارمیں موبائل فون استعمال کرنے پر خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا۔ مقتولہ کشف کو موبائل فون کے استعمال پر زہر کا ٹیکا لگایا گیا، لواحقین کا الزام، پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔منصورہ کے رہائشی مختار کی بیٹی کشف کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ان کا کہنا تھا کہ کشف کو زہریلا ٹیکا لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا کشف کے والد مختار کا کہنا تھا کہ کشف کا شوہر اس پر شک کر تا تھا جس کی وجہ سے ان کا اکثر جھگڑا رہتاتھا گزشتہ روز بھی ناصر کی کشف کے ساتھ موبائل فون کے استعمال کرنے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر اس نے اپنے بھائی اور والد کے ساتھ ملکر کشف کو زہر کا ٹیکا لگا دیا اور پھر ہمیں فون کر کے کہا کہ کشف بے ہوش ہو گئی اسے آکر لے جاو جب ہم لوگ وہاں پہنچے تو اس کی موت واقع ہو چکی تھی پولیس نے والد مختار کی مدعیت میں کشف کے شوہر ، سسر اور دیور کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا جس پر کشف نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں تاہم اصل حقائق پورسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔

مزید :

علاقائی -