ڈیفنس میں حساس ادارے کے آفیسر کے گھر کے باہر 3افراد کی فائرنگ

ڈیفنس میں حساس ادارے کے آفیسر کے گھر کے باہر 3افراد کی فائرنگ

  

لاہور(خبرنگار)ڈیفنس سی کے علاقے میں حساس ادارے کے آفیسر کے گھر کے باہر 3افراد کی اندھا دھند فائرنگ 15پر کال چلنے پر پولیس پہنچ گئی ، بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس سی فیز6 میں رہائش پذیر خاتون نے گزشتہ روز15پر کال چلائی کہ اس کے گھر کے باہر 3افراد فائرنگ کر رہے ہیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گولیوں کے خول اکٹھے کر لیے تاہم مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے ،خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ حساس ادارے کے آفیسر کی بیوی ہے جو ڈیوٹی کے سلسلے میں دوسرے شہر میں ہیں چند روز قبل مقامی رہائشی بلال بٹ نے ہمارے گھر میں گھس کر ہماری گھریلوملازمہ کے کپڑ ے پھاڑے اور موبائل توڑ ا تھا جس پر اس کے خلاف میں نے مقدمہ درج کروا کر اسے گرفتار کروا دیا اس کے رشہ داروں نے میرے گھر آکر فائرنگ کی ہے پولیس نے اندراج مقدمہ کی درخواست وصول کر لی تاہم تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے ۔

مزید :

علاقائی -