چوکی کرول وارینڈ ، تھانہ گجر پورہ کرپشن کا گڑھ ، عملے نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا

چوکی کرول وارینڈ ، تھانہ گجر پورہ کرپشن کا گڑھ ، عملے نے کمائی کا ذریعہ بنا ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) چوکی کرول وار پنڈ تھانہ گجر پورہ کرپشن کا گڑھ بن گئی۔چوکی کے انچارج تھانیدار شفقت،اس کے کار خاص ٹی اے ایس آئی سعید ،کانسٹیبل بوٹا نے چوکی کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ کرول پنڈ سے معمولی جرائم کے الزام میں شہریوں کو گرفتار کر کے چوکی میں لایا جاتا ہے جس کے بعد ان سے پیسے لے کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اگر کوئی احتجاج کرے تو اس کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کر دیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرول پنڈ چوکی تھانہ گجر پورہ کے نئے تعینات ہونے والے انچارج شفقت نے دوسرے ملازمین کے ساتھ مل کر شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ جیب تراشوں کے گروہ بنا رکھے ہیں۔چوکی کے بالکل سامنے پرانی جوتیوں کے کارخانے میں ملزمان کو رکھا جاتا ہے یہ چوکی انچارج کا پرائیویٹ ٹارچر سیل ہے۔اس وقت بھی وہاں ایک ملزم کو ہتھکڑیاں لگا کر رکھا گیا ہے تاکہ اس کے لواحقین سے مک مکا کیا جائے۔دوسری طرف ٹی اے ایس آئی سعید اس وقت علاقے میں دہشت کی علامت بنا ہوا ہے ۔گزشتہ روز بھی سعید نے گاؤں جانے والی ایک فیملی کو روک کر ان سے بدتمیزی کی اور چار ہزار روپے چھین لئے۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوکی انچارج شفقت، ٹی اے ایس آئی سعید اور ان کے کا ر خاص کانسٹیبل بوٹا کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ہماری ان سے جان چھڑائی جائے۔

مزید :

علاقائی -