لیسکو حکام کی غفلت نے مصطفی ٹاؤن میں مزدور کی جان لے لی

لیسکو حکام کی غفلت نے مصطفی ٹاؤن میں مزدور کی جان لے لی

لاہور(خبرنگار)مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں لیسکو حکام کی غفلت اور لاپرواہی نے مزدور کی جان لے لی۔بتایا گیا ہے کہ مصطفی ٹاؤن کے علاقہ کرامت بستی کارہائشی رمضان گھر کے ساتھ والی عمارت میں پلستر کا کام کر ہا تھاکہ اچانک قریب ہی لٹکتی ہوئی 11ہزار کے وی کی تاروں سے چھو گیا اور کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اہل علاقہ نے واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کہا کہ رمضان کی موت کے ذمہ دارواپڈا افسران ہیں۔ پولیس نے قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی