احتساب عدالت، سٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی کے پٹواری ملک آصف بری

احتساب عدالت، سٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی کے پٹواری ملک آصف بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سٹیٹ لائف انشورنس ہاؤسنگ سوسائتی کے پٹواری ملک آصف کو بری کردیا۔ عدالت میں نیب نے ملزم کے حوالے سے 9 سی کی درخواست فائل کی تھی،احتساب عدالت میں سٹیٹ لائف انشورنس ہاؤسنگ سوسائٹی کا کیس زیرسماعت تھا جس میں ملزم پٹواری ملک آصف حبیب عدالت میں 3ماہ سے پیش ہو رہا تھا۔
،عدالت میں ملزم پٹواری ملک آصف حبیب کے حوالے سے نیب نے درخواست دی کہ ملزم بے گناہ ہے ،اسے بری کیا جائے، نیب نے بتایا کہ ملزم کے ساتھ گرفتار ملزم اشرف نے نیب کو ایک کروڑ 73 لاکھ 81 ہزار روپے کی رقم ادا کردی ہے،لہذا ملک آصف حبیب کو رہا کردیا جائے، عدالت نے وکلا کے دلائل اورپراسیکیوٹر کے دلائل کے بعد مذکورہ ملزم کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -