رانا مشہود کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار

رانا مشہود کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سابق صوبائی وزیر قانون رانا مشہود کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست کو ناقابل سماعت قراردے دیا،عدالت نے قرار دیا کہ تھانے کی حدود کا تعین کیا جائے اور پھر کیس متعلقہ تھانے کے جج کے پاس ٹرانسفر ہو گا۔

گزشتہ روزتھانہ مصری شاہ کے ایس ایچ او نے عدالت میں جواب داخل کرواتے ہوئے کہا کہ میں مقدمہ کیسے درج کرسکتا ہوں ،یہ معاملہ میرے تھانے کی حدود میں نہیں آتا۔عدالت میں تھانہ مصری شاہ کے ایس ایچ او نے جواب جمع کروا ہے جس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقع کا تعلق میرے تھانے کی حدود سے نہیں ہے جس ٹی وی چینل پر رانا مشہود نے بیان دیا وہ نجی میڈیا چینل میرے تھانے کی حدود میں نہیں آتا، عدالت نے رپورٹ کے مطابق ایڈشنل سیشن جج شہزاد احمد نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ،عدالت نے قرار دیا کہ تھانے کی حدود کا تعین کیا جائے اور پھر کیس متعلقہ تھانے کے جج کے پاس ٹرانسفر ہو گا، درخواست گزار صدر پیس فار لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن میاں عامر رزاق نے اپنے وکیل کی وساطت سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کررکھی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے 5 اکتوبر کو میڈیا پر ایک انٹرویو کے دوران ن لیگ کے افواج پاکستان کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں،فوج سے ڈیل کے مطابق ہم دو مہینوں کے بعد دوبارہ حکومت بنا لیں گے،رانا مشہود کے اس بیان کا مقصد افواج پاکستان کو بدنام کرنا تھا بیان وطن سے غداری کے زمرے میں آتا ہے تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -