احتساب عدالت،2مقدمات میں ملزموں کا جسمانی ریمانڈ، ایک کیس میں 29 ملزموں کاجوڈیشل ریمانڈ منظور

احتساب عدالت،2مقدمات میں ملزموں کا جسمانی ریمانڈ، ایک کیس میں 29 ملزموں ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے 2مختلف مقدمات میں ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے جبکہ ایک کیس میں 29 ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیاہے ۔نیب کے حوالے کئے جانے والے افراد میں پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک عمار گلزار ،نیشنل ہائی وے کے اکاؤنٹنٹ اعجاز حسین شامل ہیں جبکہ ایم این ایم موٹر سائیکل کیس میں ملوث 29 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا یاہے ۔ احتساب عدالت میں نیب نے گزشتہ روزتینوں کیسوں میں ملزمان کو بغیر ہتھکڑیوں کے عدالت میں پیش کیا۔

،احتساب عدالت میں نیب نے پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک عمارگلزار کو 10روز ہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا ،نیب نے استدعا کی ملزم سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ،مزیدان ریمانڈ دیا جائے، عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے سادہ لوح افراد کو پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے سے محروم کردیا تھا جس پر فاضل جج نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد ملزم عمار گلزار کا نیب کو 2نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاہے ،دوسرے کیس میں نیب نے نیشنل ہائی وے کے اکاونٹنٹ اعجاز حسین کوعدالت میں پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم نے 50جعلی اکاؤنٹ کھول رکھے تھے جہاں سے وہ کروڑوں روپے کی رقم خوردبرد کرتا تھا اس سے معلومات حاصل کرتا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر فاضل جج نے ملزم کو5روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا،اسی طرح احتساب عدالت نے تیسرے کیس میں ایم این ایم موٹرسائیکلیں دینے کی آڑمیں سادہ لوح افراد کو کروڑوں روپے سے محروم کرنے والے 29ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے ، ملزمان کو جودیشل ریماند ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیاتھا۔

مزید :

علاقائی -