جناح ہسپتال میں بچی کے اغوا کے مقدمہ میں پیش رفت
لاہور(کرائم رپورٹر)جناح ہسپتال میں حفاظتی ٹیکا لگوانے کے بہانے بچی کے اغوا کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے رکشہ ڈرائیور نے انکشاف کیا ہے کہ نقاب پوش خاتون بچی کو لے کر اسکے رکشے میں بیٹھی تھی جسے اس نے ہربنس پورہ کی ایک گلی میں اتارا تھا رکشہ ڈرائیور کی نشاندہی کے بعد پولیس نے ہربنس پورہ کے علاقے میں اغوا کار اور بچی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دی پولیس کے مطابق بچی کی تلاش جاری ہے امید ہے جلد بچی کو بازیاب کر لیا جائے گا ۔