گلشن راوی ، پولیس اور اغواء کاروں میں فائرنگ ، ایک ملزم ہلاک 2فرار ، بچہ بازیاب
لاہور( کرائم رپورٹر 228خبرنگار)گلشن راوی کے علاقے میں پولیس اور تاوان کے لیے بچہ اغوا کرنے والے اغواکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 1اغواکار مارا گیا جبکہ دو فرار ہوگئے پولیس نے کامیاب آپریشن میں بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل نامعلوم افراد ڈاکیے کا روپ دھار کر گلشن راوی کے رہائشی حافظ شہزاد کے گھر داخل ہوئے اور اس کے بیٹے 11سالہ ابوبکر کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے ، بعد ازان اغوا کاروں نے حافظ شہزاد سے بچے کو رہا کرنے کے عوض 1کروڑ روپے تاوان طلب کیا جس پر حافظ شہزاد نے گلشن راوی پولیس کو سارے واقع سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے بچے کی بازیابی کے لیے ریڈنگ پارٹی تشکیل دی جس میں ایس پی اقبال ٹاون سید علی شاہ، ڈی ایس پی گلشن راوی، ایس ایچ اوگلشن راوی اورپولیس اہلکار شامل تھے پولیس بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دوبجے گلشن راوی کے رہائشی حافظ شہزاد کے گھرکے باہرگھات لگاکربیٹھی تھی کہ اغواء کارتاوان لینے گھرداخل ہوئے جس پر پولیس نے آپریشن شروع کردیاپولیس پارٹی کودیکھتے ہی اغواکاروں نے فائرنگ شروع کردی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک اغواکارہلاک جبکہ دوفرارہوگئے ہلاک ہونے والے اغواء کار کانام تصدق، عمر چھبیس سال جبکہ تعلق ضلع اوکاڑہ سے بتایا جاتا ہے بعد ازاں پولیس نے اغواکاروں سے بچہ بازیاب کرواکرصحیح سلامت اہلخانہ کے حوالے کردیااہلخانہ اپناگیارہ سالہ بچہ ابوبکرزندہ دیکھ کرخوشی سے نڈھال ہو گئے۔