سیشن عدالت میں لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی،عدالتی امو ر متاثر

سیشن عدالت میں لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی،عدالتی امو ر متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں لوڈ شیڈنگ روزانہ کا معمول بن گیاہے،گزشتہ روز بھی بھی بجلی نہ ہونے سے عدالتی کام متاثر ہوا،عدالتی عملہ موبائل فون کی لائٹ سے عدالتی کام نمٹاتا رہاجبکہ سیشن عدالت کے جنریٹرز اکثر خراب رہتے ہیں ،جنریٹرز میں اکثرتیل نہیں ہوتا جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہونے کے متبادل بجلی کا نظام نہ ہونے سے عدالتی کام ٹھپ ہو جاتا ہے ،وکلاء کا کہنا ہے اس سے مقدمات میں گواہان کے بیان قلمبند نہیں ہو پاتے جس کے باعث عدالتی کاروائی روکنا پڑتی ہے،سائلین اور وکلاء کا کہنا ہے عدالتوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہے اس سلسلے میں حکام کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزید :

علاقائی -