2افراد کو زندہ جلا نے کا کیس،سول جج شیخ عمران پر وکیل طاہر بشیرکی جرح

2افراد کو زندہ جلا نے کا کیس،سول جج شیخ عمران پر وکیل طاہر بشیرکی جرح

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد نعیم اور بابر کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس کی سماعت 6نومبر تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز عدالت میں سینئرسول جج شیخ عمران پر وکیل طاہر بشیرنے جرح کی،عدالت نے جرح مکمل ہونے پر گواہ کو آئندہ تاریخ سماعت کے لئے پابند کردیا ہے،عدالت نے ملزمان کے دیگر وکلا ء کو اپنی جرح مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت میں نشتر کالونی پولیس نے 42ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے یوحنا آباد میں ہنگامہ آرائی کے دوران دو دکاندار نعیم اور بابر کو زندہ جلا کر قتل کردیا تھا، اس کیس میں دو ملزمان جیل میں قضا الہی ٰسے ہلاک ہو چکے ہیں ،اس وقت 40ملزمان عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔

مزید : علاقائی