شیراز خان پٹھان کار چور گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

شیراز خان پٹھان کار چور گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف صدرظفر جاوید ملک کی سر براہی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد عباس اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے شب وروز کی محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شیراز خان پٹھان کار چور گینگ کے سرغنہ شیراز خان اور اس کے ساتھیوں محمد موسیٰ خان اور عبدالظہور کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے تقریباً1کروڑ37 لاکھ روپے مالیت کی چوری کی گئیں 15گاڑیاں، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیاہے ۔
ملزمان اپنے طریقہ واردات میں مارکیٹوں، پارکنگ اسٹینڈز اور پلازوں کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر اور ماسٹر کیِ کے ذریعے کھول کر فرار ہو جاتے تھے ۔

مزید :

علاقائی -