مانگا منڈی، ایس پی صدر آپریشن کھلی کچہری کا اعلان کر کے خود غیر حاضر

مانگا منڈی، ایس پی صدر آپریشن کھلی کچہری کا اعلان کر کے خود غیر حاضر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگامنڈی حکومت کے اقتدار میں تبدیلی توآگئی مگر لاہور ڈویژن پولیس کے رویہ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی ایس پی صدر آپریشن معاذ ظفر نے تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ الجنت ہوٹل میں چار بجے کھلی کچہری لگانے کا پروگرام رکھا مگر 6بجے تک نہ آئے مگر مسائل حل کروانے کیلئے آنے والے سائل ذلیل وخوار ہو کر واپس چلے گئے کھلی کچہری بھی خفیہ رکھی گئی تھی تھانہ مانگا منڈی پولیس کو اطلاع تھی تو اس کے علاوہ مقامی صحافیوں کو کہیں سے علم ہو گیا نہ پولیس تھانہ مانگامنڈی نے کسی بھی گاؤں میں کھلی کچہری کا اعلان کروایا ایس پی صدر کی کھلی کچہری میں تھانہ مانگا منڈی پولیس کے تقریباًدو درجن کے قریب اہلکار اور تقریباً صحافی برداری کے بھی دو درجن کے قریب تھے اور عوامی نمائندے اور سیاسی رہنماتقریباً تین درجن کے قریب تھے دو گھنٹے تک عوام اور صحافی انتظار کرکے واپس آ گئے ایس ایچ او عرفان خان نے مغرب کی نماز کے بعد اعلان کیا کہ ایس پی صدر معاذ ظفر کسی مجبوری کی وجہ سے نہیں آئے ہیں لہذا کل شام چار بجے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -