ایڈن ڈویلپرز کیس ، ڈاکٹر امجد کے بیٹے مرتضیٰ کی گرفتاری چیلنج
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں ایڈن ڈویلپرز کیس میں گرفتار ڈاکٹر امجد کے بیٹے مرتضیٰ کو غیرقانونی حراست میں رکھنے پر چیلنج کردیا گیا ہے ، عدالت نے نیب سے 29اکتوبر کو مرتضی کے حوالے سے ریکارڈ پیش طلب کرلیاہے۔عدالت نے دوران سماعت قراردیا کہ اگر ریکارڈ نہ پیش کیا گیا تو مرتضی کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے جائیں گے۔
۔احتساب عدالت نمبر ۵میں ایڈن ڈویلپرز کیس میں ڈاکٹر امجد کے بیٹے مرتضیٰ کے وارنٹ گرفتاری لینے ،اسے غیرقانونی حراست میں رکھنے اور پیش نہ کرنے پر مرتضی کے وکیل نے نیب کے اقدام کو چیلنج کیاہے،عدالت کوبتایا گیاکہ نیب نے ایف آئی اے کی وساطت سے مرتضی کو حراست میں رکھا ہوا ہے ،عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاسل کرنے کے بعد ابھی انہیں پیش نہیں کیا گیااور نہ ہی ریکارڈ پیش کیا جا رہا ہے ،عدالت نے نیب کو ہدایت کی اگرمرتضی کو گرفتار کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کریں اور عدالت کو بتایا جائے کہ اس پر کیا الزامات ہیں؟ اسے کہاں رکھا گیاہے،اس حوالے سے عدالت کو 29 اکتوبر تک آگاہ کیا جائے بصورت دیگر صورت عدالت سے حاصل کئے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے جائیں گے۔