برکی قتل کیس، ملوث ملزمان فرد جرم کیلئے2نومبر کو طلب

برکی قتل کیس، ملوث ملزمان فرد جرم کیلئے2نومبر کو طلب

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے برکی کے علاقہ میں پھلروان گاؤں میں قتل ہونے والے 5افراد کے مقدمہ میں ملوث کے ملزمان کو فرد جرم کے لئے2نومبر کو طلب کرلیاہے ،گزشتہ روز عدالت نے ملزمان کا چالان پیش ہونے پر انہیں کیس کی نقول فراہم کردی ہیں۔انسدا د دہشت گردی کی عدالت میں برکی پولیس نے پھلروان گاؤں میں 5افراد کو بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے کیس کا چالان پیش ہونے پر سماعت کی۔ عدالت نے اس کیس کے مرکزی ملزم افتخارسمیت 6ملزمان کو عدالت میں طلب کیا جن کو پولیس نے جیل سے لا کر پیش کیا،عدالت میں ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد انہیں مقدمہ کی نقل فراہم کردی ہے ۔

مزید : علاقائی