رائیونڈ ، 13سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی بد اخلاقی ، ملزم فرار

رائیونڈ ، 13سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی بد اخلاقی ، ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار) رائیونڈ میں حوا کی بیٹی سے مبینہ اجتماعی بداخلاقی، نامعلوم ملزمان13سالہ لڑکی کو اغوا کر کے قریبی زیر تعمیر گھر میں لے گئے اوربداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے محلہ برہان پورہ بہار شاہ قبرستان مانگا روڈ کے رہائشی شہباز علی نے پولیس کو بتایا کہ وہ محنت مزدوری کر کے اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتا ہے مورخہ 22اکتوبر کو کام کے سلسلے میں کہیں گیا ہوا تھا اس دوران اس کی بیوی رانی کوثر اپنی دونوں بیٹیوں عظمیٰ اور 13سالہ حنا کے ساتھ قریبی دکان پر سرف لینے کے لیے گئی جہاں حنا اچانک غائب ہو گئی ہم نے اسے ہر جگہ تلاش کیا مگر اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا1گھنٹے بعد حنا گھر واپس پہنچ گئی اور بتایا کہ نامعلوم مزدور اسے اغوا کر کے قریبی زیر تعمیر گھر اور اسے اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے لڑکی کے والد پر نامعلوم افراد کے خلاف اجتماعی بداخلاقی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -