ایس پی رانا محمد معصوم نے ڈولفن و مجاہد سکواڈ کا چارج سنبھال لیا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی رانا محمد معصوم نے ڈولفن و مجاہد سکواڈ کا چارج سنبھال لیا اور باقاعدہ طور پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈولفن و مجاہد سکواڈ سے بریفنگ لی، بریفنگ میں دفتری عملہ اور دیگر سینئر سٹاف موجود تھا ۔
جن میں ریاض گجر ریڈر،PA،PSO،آفس اسسٹنٹ ، OSIو دیگرسٹاف ممبر شامل تھے میٹنگ میں ڈولفن و مجاہد سکواڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور خصوصی طور پر ڈولفن سکواڈ ہیڈ کوارٹرز اور قربان لائنز کا دورہ کیا اورسیکیورٹی و دیگرامور کے حوالہ سے بریفنگ لی انہوں نے قربان لائنز کے داخلی و خارجی راستوں کے وزٹ کے دوران ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاران کو سیکیورٹی کے متعلق الرٹ رہنے کا حکم دیاانہوں نے ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کو ایک نئے جوش، ولولہ اور عزم کے ساتھ اپنے فرائضِ منصبی ادا کر نے کی ہدایت دی۔