پی ایچ اے کے نئے وائس چیئرمین کا دورہ جیلانی پارک

پی ایچ اے کے نئے وائس چیئرمین کا دورہ جیلانی پارک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے نئے وائس چیئر مین حافظ ذیشان نے پی ایچ اے کے صدر دفتر جیلانی پارک کا پہلادورہ کیا ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ آپریشنزنورش عمران پی ایچ اے نے ان کا استقبال کیا ۔ اس ملاقات میں سید محمد شہزاد طارق ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرپی ایچ اے، ندیم خان ڈ ائر یکٹر فنانس پی ایچ اے، عثمان غنی بھی موجود تھے،۔


ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے ، چوہدری تحسین ڈائریکٹر ہارٹیکلچر،مصباح الحسن ڈار اورنادیہ طفیل پبلک ریلیشنز آفیسر موجود تھے ۔وائس چیئرمین کو پی ایچ اے کے مختلف منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔انہوں نے پی ایچ اے کے افسران عملہ کے کام اور ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر فیصل ظہور کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا