اوورسیز پاکستانیز کمیشن ایکٹ میں مفید ترامیم لائیں گے،وسیم اختر

اوورسیز پاکستانیز کمیشن ایکٹ میں مفید ترامیم لائیں گے،وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے ) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب وسیم اختر نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیز کمیشن ایکٹ 2014 میں مفید ترامیم عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کے مفادات کا بہتر انداز میں تحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔ ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر او پی سی ایکٹ میں ان مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دینے کیلئے کام سرگرمی سے جاری ہے مزید براں او پی سی کی تشکیل نو بھی کی جا رہی ہے ۔
تاکہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کا کم از کم وقت میں ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن ایکٹ میں مجوز ہ ترامیم کی منظوری کے بعد او پی سی کی فعالیت اور کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔