امتحانی سنٹرز کی سخت مانیٹرنگ لسانیات کامرس گروپ کے پیپر آج
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحا ن (ضمنی)اپنے شیڈول کے مطابق سر انجام پا رہا ہے۔ آج 26 بروز جمعتہ المبارک لسانیات اور کامرس گروپ کے پیپرز ہوں گے۔ یہ بات لاہور بورڈ کے چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے کہا کہ لاہور بورڈ کی جانب سے امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے موبائل ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔
۔ چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ لاہور بورڈ میں امتحانات اور دیگر تعلیمی امور کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق اوپن ڈور پالیسی اپنائی گئی ہے۔
تاکہ طالب علموں کے تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔