تجاوزات مافیا اور گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار

تجاوزات مافیا اور گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسداد تجاوزات اورگرانفروشوں کے آپریشن جاری۔ اے سی کینٹ کیپٹن(ر) شاہ میر اقبال نے گرومانگٹ نوحہ آبا د میں آپریشن کر کے18کنال سرکار کی جگہ مالیتی اڑھائی کروڑ روپے کو واگزار کروالیا۔ اسطرح تحصیل کینٹ کے موضع راجہ بولہ میں 5کنال زمین واگزاری کاآپریشن بھی جاری ہے۔ دوسری طرف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیوں کے دوران 29فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور38افراد کو حراست میں لے لیا۔

اور 21 دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیا گیا جبکہ 148500 روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -