یوٹیلٹی سٹور ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں،نصیر احمد

یوٹیلٹی سٹور ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں،نصیر احمد

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی انسانی حقو ق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، حمزہ شیخ، ابو ہاشمی، اختر شاہ ، محمد فیاض نے اپنے مشترکہ بیان میں یوٹیلیٹی سٹور آف کارپوریشن کے ملازمین کے دھرنا کی حمایت ان کے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی معاشی پالیسیاں عوام دشمن افراد کے ہاتھ میں ہیں حکومت کے دو ماہ کے دوران معاشی خود کشی حملوں کے باعث سٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپ ڈوب گئے ہیں۔

وفاقی وزراء اپنے بیانات کے ذریعے ڈالر کی سٹہ بازی کا باعث بن رہے ہیں۔ بجلی گیس اور پٹرولیم کی مصنوعاوت کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے۔ حکومت نوکریاں دینے کی بجائے محکموں سے ملازمین نکلانے کی پالیسی پر کار بند ہیں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی نجکاری قابل مذمت فعل اور عوام دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نجکاری کی مذمت کی ہے اور حکومت کو کسی صورت یوٹیلیٹی سٹورز کو فروخت نہیں کرنے دینگے۔ پیپلز پارٹی مزدورں کی حمایت کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوٹیلیٹی سٹور کے تمام ملازمین کو تنخواؤں کی ادائیگی کی جائے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے اور نجکاری کی پالیسی ختم کی جائے،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -