زبردستی مذہب تبدیل کرانے سے عقائد متاثر ہوتے ہیں،اعجاز عالم

زبردستی مذہب تبدیل کرانے سے عقائد متاثر ہوتے ہیں،اعجاز عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم نے ایک نجی ٹی وی پر مسیحی برادری کے حوالے سے چلنے والے جلد ہی شروع ہونیوالے ایک ڈرامہ کے ٹریلرز کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے پروگراموں کو روکنا ہوگا، جس سے کسی بھی کمیونٹی کے جذبات و احساسات مجروح ہوں اور اس ڈرامہ میں ایسی عکسبندی کی گئی ہے جس سے کرسچن کمیونٹی کی سخت دل آزاری ہوئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی کے مذہب کو زبردستی تبدیل کرکے مسلمان بنائے جانے سے عقائد متاثر ہوتے ہیں اورایسے پروگرام منفی پہلو اجاگر کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔