پانی کے بوگس بل بنا کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

پانی کے بوگس بل بنا کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

لاہور (جنرل رپورٹر) واسا لاہور نے پولیس اور خفیہ اداروں کی مدد سے لاہور شہر میں گزشتہ 10 سال سے متحرک جعلساز گروپ پکڑا ہے ۔ ڈا ئریکٹر ایڈمن مشتاق احمد ٹوانہ نے بتایا کہیہ گروپ ریلوے سٹیشن کے علاقے میں دوران واردات پکڑے گئے ہیں۔ ملزمان سادہ لوح صارفین کو واسا کے جعلی بل بنا کربلیک میل کرنے ،زائد بل ٹھیک کروانے،جعلی واٹر سپلائی سیوریج کنکشن لگوانے ،واٹرمیٹر ٹھیک کرنے یا تبدیل کرنے کے بہانے ، بلوں کی جعلی اقساط کرنے جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔ واسا نے2012 میں بھی ان جعل ساز افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی مگر یہ لوگ قانون کے شکنجے میں نہ آسکے۔ گروپ کے ارکان کی تعداد 10 کے قریب ہے ۔گروہ میں واسا کے 2 سابق ملازمین بھی شامل ہیں۔ گروہ کے سرغنہ کا نام اصغر علی ولد محمد اشرف ، اللہ وسایا، صدیق وغیرہ ہے گروہ کا ایک ملزم مفرور ہے ۔دوران تفتیش ملزمان نے بتا یا کہ وہ پوش علاقوں کے صارفین سے لاکھوں روپے کا فراڈ کر چکے ہیں ۔اس وقت لاہورکے تین تھانوں گارڈن ٹاؤن، غالب مارکیٹ تھانہ ریلوے سٹیشن میں گروہ کے خلاف پانچ ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے ۔گروپ کے 4 ملزمان اس وقت پولیس حراست میں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1