کرپشن سے پاک پالیسیوں پر پوری دنیا اعتماد کر رہی ہے

کرپشن سے پاک پالیسیوں پر پوری دنیا اعتماد کر رہی ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدرصفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کرپشن سے پاک پالیسیوں کی بدولت بیرونی دنیا بھی پاکستان پر اعتماد کررہی ہے جو اچھی بات ہے۔

سعودیہ عربیہ کا پاکستانی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے خصوصی پیکج پاک سعودی دوستی اور لازوال محبت کے رشتے کا فقید المثال اعتماد کا اظہار ہے ،اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کا کرپٹ عناصر کے خلا ف بھر پور جدوجہد اور این آر او نہ دینے کا اعلان ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ملک کے غیور عوام حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں کرپٹ مافیا کااحتساب چاہتے ہیں دھرنے ، دھمکیاں ، احتجاج سمیت اوچھے ہتھکنڈے کرپٹ ٹولے کو کسی صورت بھی احتجاج سے نہیں بچاسکتے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی واپس ملکی خزانے میں واپس لائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -