محکمہ بہبود آبادی کے ویلفیئر سنٹربند نہیں کریں گے،کرنل(ر) ہاشم

محکمہ بہبود آبادی کے ویلفیئر سنٹربند نہیں کریں گے،کرنل(ر) ہاشم

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ بہبود آبادی کے ویلفیئر سنٹر کے منصوبے کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کو جلد از جلد غیر ترقیاتی بجٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ فیصلہ لاہور میں محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے دفتر میں وزیر پاپولیشن ویلفیئر کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ منصوبہ بند ہونے سے تقریباً 3 ہزار سے زائد ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ تھا۔ جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ کے ختم ہوتے ہی ملازمین کا کنٹریکٹ بھی ختم ہو جاتا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مذکورہ سمری جلد از جلد تیار کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائے تاکہ یہ منصوبہ ترقیاتی بجٹ سے غیرترقیاتی بجٹ پر منتقل ہو اور ملازمین کے مستقل کئیے جانے کا عمل بھی شروع کیا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -