پروفیسر مغیث الدین نے ہمیشہ اپنے پیشہ سے انصافکیا،لیاقت بلوچ

پروفیسر مغیث الدین نے ہمیشہ اپنے پیشہ سے انصافکیا،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) نامورسکالراور ممتازماہر ابلاغیات پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی سوانح حیات ’’ سسکتی مُسکراتی زندگی ‘‘ کی تقریب رونمائی پریس کلب میں ہوئی ۔ مہمان خصوصی سینئرسیاسی رہنما لیاقت بلوچ تھے ۔سینئرصحافی وتجزیہ کار عطاء الرحمان، رؤف طاہر ،ڈاکٹر حسین پراچہ ،ڈاکٹرانجم ضیاء نعیم مصطفی اور اعظم چوہدری سمیت صحافیوں اساتذہ اورطلباوطالبات نے شرکت کی ۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا ڈاکٹر مغیث الدین نے ہمیشہ اپنے پیشے کے ساتھ انصاف کیا۔ ہما صدف، نسیم قریشی ، عبدالمجید ساجد، ڈاکٹر نوید چوہدری اور رؤف طاہر نے بھی خطاب کیا۔