گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا یکم نومبر کو پہیہ جام کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا یکم نومبر کو پہیہ جام کا اعلان

  

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن (رجسٹرڈ)لاہور نے گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش مسائل جن میں ٹرک ، ٹرالر اور ہیوی لوڈر گاڑیوں کا وارڈنز ،پولیس اور موٹروے پولیس کی جانب سے بلا جواز چالان ، کسٹم و ایکسائز حکام کی چیکنگ و جر مانوں کے خلاف یکم نومبر کو لاہور میں پہیہ جام کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے راوی روڈ ،بابو صابو سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل بند کرتے ہوئے مطالبات کے حتمی حل تک احتجاج جاری رکھا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان گڈزٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔اس موقع پر چیئر مین سلطان محمود بچھو ، ملک وسیم کھو کھر ، مرزا ارشد اقبال بیگ ، میاں طارق مجید ، جاوید اقبال ،ئسرفراز بٹ ، میاں اخلاق ، خلیل خان شنواری سمیت دیگر موجو د تھے ۔نبیل محمود طارق نے پنجاب حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر واحد سیکٹر ہے جو اربوں روپے کا سالانہ ٹیکس ایڈوانس ادا کرتا ہے ۔اس کے باوجود کوئی ریلیف تو درکنار محکمہ ٹرانسپورٹ بھی ہماری بات نہیں سنتا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -