پنجاب یونیورسٹی، شہری کو تھپڑ مارنے پر دوطالبعلم، سکیورٹی گارڈ معطل

پنجاب یونیورسٹی، شہری کو تھپڑ مارنے پر دوطالبعلم، سکیورٹی گارڈ معطل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ ہسٹری کے نزدیک ایک شخص کو تھپڑ مارنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث دو طالبعلموں اور ایک سکیورٹی گارڈ کو معطل کردیا ۔ ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے رجسٹرار کو طلبہ اور سکیورٹی گارڈ کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔

گارڈ محمد جاوید جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیزکے محمد مظہر اور انسٹی ٹیوٹ آف جیالوجی کے عثمان انورکو معطل کر کے شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے گئے پنجاب یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی قانون کے مطابق کارروائی کرے گی کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

وائس چانسلر نے انتظامیہ کو یونیورسٹی میں امن وامان کو برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں پر امن تعلیمی ماحول کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1