کیو ایس رینگنگ میںیو ای ٹی کی29، پنجاب یونیورسٹی کی 39 درجے ترقی

کیو ایس رینگنگ میںیو ای ٹی کی29، پنجاب یونیورسٹی کی 39 درجے ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) کیو۔ایس ایشیا رینکنگ کے مطابق انجینئرنگ یونیورسٹی نے 29درجے بہتری کے بعد ایشیا کی 171جامعات میں اپنا مقام بنا لیا ہے اور پاکستان میں ساتویں سے چھٹے نمبر پر آگئی ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی رینکنگ میں39درجے ترقی پا کر 232 ویں سے 193ویں نمبر پر آگئی۔

وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ گڈ گورننس، پنجاب یونیورسٹی کی شاندار روایات کو بحال کرنے، سماجی و معاشی اثر رکھنے والی تحقیق اور یونیورسٹی کو غیر سیاسی بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔