غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے رکاوٹیں دور کردیں ، مشترکہ منصوبوں سے بیروزگاری ختم ہو گی : وزیر اعظم

غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے رکاوٹیں دور کردیں ، مشترکہ منصوبوں سے بیروزگاری ...

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جتنی زیادہ سرمایہ کاری آئے گی غربت میں کمی ہو گی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے تمام رکاوٹیں دور کر دی ہیں، مشترکہ منصوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا،نجی شعبے میں مشترکہ منصوبوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روزگلاس مینوفیکچرنگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کو نوکریوں کی ضرورت ہے، جس طرح سرمایہ کاری ہو گی نوکریاں بھی آتی رہیں گی، ہم سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹوں کو دور کریں گے، جتنا بزنس آسان ہو گا اتنی نوکریاں ہوں گی،جتنی زیادہ نوکریاں ہوں گی اتنی سرمایہ کاری ہو گی۔وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ ماہ چین جا رہے ہیں اور ہمیں امید ہے یہاں سرمایہ کاری ہو گی، اس طرح ہمارا تجارت کا رشتہ سی پیک کے ذریعے چین سے بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ ملک بنے گا کہ دیار غیر سے لوگ یہاں نوکریاں کرنے آئیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول