گیرٹ وائلڈرز کے گستاخانہ ٹویٹ پر ہالینڈ کا سفیر دفتر خارجہ طلب ، پاکستان کا شدید احتجاج ، توہین آمیز واقعات روکے جائیں : سیکرٹری خارجہ

گیرٹ وائلڈرز کے گستاخانہ ٹویٹ پر ہالینڈ کا سفیر دفتر خارجہ طلب ، پاکستان کا ...

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈرز کے گستاخانہ ٹویٹ پر ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور کہاکہ ایسے امتیازی واقعات نفرت اور عدم برداشت کا باعث بنتے ہیں اور تشدد کو بڑھاتے ہیں ، اظہار رائے کے نام پر ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ہالینڈ کی حکومت ایسے واقعات کے تدارک کے لئے مناسب اقدامات کرے۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈرز کے گستاخانہ ٹویٹ پر ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایاگیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ہالینڈ کے سفیر کوپاکستان کی حکومت اور عوام کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا اور کہاکہ ایسے امتیازی واقعات نفرت اور عدم برداشت کا باعث بنتے ہیں اور تشدد کو بڑھاتے ہیں۔ اظہار رائے کے نام پر ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ہالینڈ کے سفیر نے پاکستان کے تحفظات متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : کراچی صفحہ اول