چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی ہے ۔ہرضلع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق صرف مخصوص اوقات میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چہلم امام حسینؓ کے موقع پر محمکمہ داخلہ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔پہلی مرتبہ پورے دن کے بجائے صرف مخصوص اوقات کے لیے پابندی عائدکی گئی ۔کراچی ڈویژن میں30اکتوبر کو رات بارہ بجے سے رات 10بجے تک ڈبل سواری پر پابندی ہو گی ۔ضلع مٹیاری کی صرف تحصیل ہالہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ممنوع ہوگی۔ ضلع دادو میں 29سے 31اکتوبرتک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کااطلاق ہوگا

مزید :

کراچی صفحہ اول -