سرینگر ، بھارتی فوج کی فائر نگ سے مزید 2کشمیری نوجوان شہید

سرینگر ، بھارتی فوج کی فائر نگ سے مزید 2کشمیری نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں دو اور نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج کی 52راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں نے ان نوجوانوں کو ضلع میں کریری کے علاقے اتھوڑامیں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ادھر ضلع بارہمولہ میں اوڑی کے علاقے کامن میں ایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے ایک فوجی بنکرمیں خودکشی کر لی جس سے جنوری 2007سے مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 415ہو گئی ہے۔
دو نوجوان شہید
س