انضمام کے بعد قبائلی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا : شوکت علی یوسفزئی

انضمام کے بعد قبائلی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا : شوکت علی یوسفزئی

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے فاٹا انضمام کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انضمام کے بعد سابقہ قبائلی عوام میں پا جانے والے احساس محرومی کا ازالہ کیا جائیگا بینظیر یونیورسٹی پشاور میں فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے ایک قومی کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں قبائلی علاقوں کو یکسر نظرانداز کیا گیا اور ان کے بنیادی حقوق پر کبھی بھی توجہ نہیں دی گئی انہوں نے امید ظاہر کی کہ انضمام کے بعد قبائلی عوام کیلئے مختص فنڈز ان کی فلاح و بہود پر خرچ کیا جائیگا اس موقع پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ ، ڈاکٹر محمد سہیل اسسٹنٹ پروفیسر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، سعدیہ رفیق اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ودیگر سکالرزنے بھی خطاب کیااور فاٹا کوخیبر پختونخوا میں ضم کرنے اور اس ضمن میں درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق تجاویز پیش کیں اور کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے سے فاٹا کے عوام کی فلاح و بہود و ترقی کے علاوہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی نمایاں بہتری آئیگی اور ان کا معیارزندگی بہتر ہوگا صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان قبائلی علاقوں میں حلقہ بندیاں کرکے وہاں پر بلدیاتی نظام لاکر بلدیاتی ادارے فعال کرینگے جس سے وہاں کے عوام کو ا ن کی دہلیز پر ان کے مسائل حل ہونگے انہوں نے کہا کہ قبائل کے عوام کو انیسویں صدی میں بھی ایف سی آر جیسے کالے قانون کے تحت بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا تھا جبکہ بد قسمتی سے ماضی میں فاٹا کے اربوں کا فنڈز دوسرے شہروں پر لگائے گئے تھے انہوں نے کہا کہ ماضی میں کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پی آئی اے ، سٹیلمل اورریلوے جیسے ادرے اربوں روپوں کی خسارے میں چلائے گئے ہیں 1971میں پاکستان پر کل قرضہ 30ارب تھا اور 2008میں 6ہزار تک چلاگیا جبکہ 2018میں یہ قرضہ 30ہزار ارب پر پہنچ گیا ہے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان میں ایک اچھے لیڈر کی صلاحیتں موجود ہیں جو ملک کو موجوہ بحرانوں سے نکال سکتا ہے انہوں نے مذید کہا کہ ہر کسی کا احتساب ہوگا اور ملک کو کرپشن سے پاک کرینگے اپوزیشن احتساب کے عمل سے ڈر رہے ہیں اس لئے وہ آل پارٹی کانفرنس بلا رہی ہے تاکہ احتساب کی راہ میں رکاؤٹ پیدا کرسکے ۔سی پیک کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک کیلئے بھی بہت بڑا موقع ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہے

مزید :

کراچی صفحہ اول -