شاہد مسعود کی حفاظتی ضمانت مسترد، عدالت سے فرار

شاہد مسعود کی حفاظتی ضمانت مسترد، عدالت سے فرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ٹی وی اینکر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی،عدالتی فیصلے سے قبل شاہد مسعود فرار ہوگئے اور فیصلہ آنے کے بعدعدالت میں موجود ایف آئی اے ٹیم ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتاری نہیں کرسکی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سپیشل جج سنٹرل کامران بشارت مفتی نے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کی پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے شاہد مسعود کی ضمانت کی مخالفت کی تھی ۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد اینکر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

شاہد مسعود / فرار

مزید : کراچی صفحہ اول