ہنگو ،اورکزئی متاثرین کی واپسی کا آخری مرحلہ شروع

ہنگو ،اورکزئی متاثرین کی واپسی کا آخری مرحلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ )اورکزئی متاثرین کی واپسی کا آخری مرحلہ شروع ہے بیش بہا قربانیوں سے امن کا قیام ممکن ہو ا علاقے میں امن و مان کی قیام کر برقرار رکھنا قبائلی عوام کی ذمہ داری ہے واپس جانے والے قبائل دوبارہ دہشت گردوں کو اپنے علاقوں میں نہ انے دیں دہشت گردوں نے اسلام کے نام پر عوام کو یرغمال بنایاتھا اسلام تلوار سے نہیں حسن اخلاق سے پھیلا ہے ان خیالات کا اظہار سیکٹر کمانڈر ساوتھ ویسٹ بریگیڈئر شہزاداکرم نے ملاخیل قبیلے متاثرین کے واپسی کے لئے قائم کئے گئے یخ کنڈاؤ کیمپ کے دورے کے موقع پر ملاخیل متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیادورے کے موقع بریگیڈئر شہزاد کے ہمراہ لیفٹیننٹ کرنل عرفان اشتیاق قریشی میجر وسیم کیپٹن ارسلان بھی موجود تھے بریگیڈئر شہزاد کا کہنا تھاکہ ملاخیل قبیلے کے متاثرین کی واپسی آخری مراحل میں ہیں الحمداللہ سیکیورٹی فورسز اور قبائلی عوام کی بیش بہا قربانیوں کے بدولت علاقے میں امن و امان قائم ہو چکاہے اب امن کو برقرار رکھنا قبائلی عوام کی ذمہ داری ہے کیونکہ بہت سے قربانیوں کے بناء پر امن کا قیام ممکن ہوا ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے اسلام کے نام پر عوام کو یرغمال بنایا تھا جس کی وجہ سے قبائلی نے اپنے گھر بار چھوڑ کر بہت سے تکلیفیں اور مشکلات برداشت کئے اسلام تلوار سے نہیں حسن اخلاق سے پھیلا ہے اسلام ہمیں امن سلامتی اور بھائی چارے کا درس دیتاہے قبائلی عوامی پر اب یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ امن و امان کی خاطر اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر دہشت گردوں کو اپنے علاقوں میں دوبارہ واپس نہ انے دیں انہوں نے کہاکہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ پڑھا لکھا معاشرہ ہی ترقی کر سکتاہے تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے بریگیڈئر شہزاد اکرم نے واپس جانے والے متاثرین کو یقین دھانی کرائی کہ متاثرین کی دوبارہ آباد کاری اور ان کو درپیش تمام مسائل و مشکلات کو حل کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز ہر ممکن تعاون فراہم کریگی ۔