پاکستان ایک آزاد ملک ہے جس کو بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ،محمد واصل

پاکستان ایک آزاد ملک ہے جس کو بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ،محمد واصل

  

پشاور(سٹی رپورٹر)استحکام پاکستان تحریک کے زیر اہتمام ملک کے موجودہ صورتحال اور قیام امن کے موضوعات پر پشاور میں تین روز ہ اجتماعی پروگرام کا آغاز کردیا گیا جس میں پشاور سمیت خیبر پختونخوا و قبائلی اضلاع کے مختلف علاقوں کے افراد نے شرکت کی۔ اجتماعی تقریب کے پہلے روز استحکام پاکستان تحریک کے مر کزی چیئر مین محمد واصل خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے جس کو بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ، اور آزادی کی قیمت ان لوگوں سے معلوم کرنی چاہیے جو غلامی کی زندگی گزار رہے ہو، قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ہی زندگی گزارناچاہیے تاکہ پاکستان مذید مستحکم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیاکا واحد اسلامی ملک ہے جس سے نہ صرف اسلامی ممالک بلکہ دیگر بڑی قوتیں بھی بہتر تعلقات رکھنا چاہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے یہاں کے حکمرانوں نے آج تک عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے اسلئے اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو اس وقت اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جس کا مقابلہ ملکر کرینگے کیونکہ بعض قوتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان میں امن ہو ، ان تمام تر حالات کیلئے آپس میں متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ دشمن کو پیغام دیا جاسکے کہ پاکستان حقیقت میں ایک مضبوط طاقت ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ تمام ملکی اور خارجہ پالیسیوں پر عوام کو اعتماد میں لے ، جھوٹے وعدوں سے عوام کو مزید دھوکے نہیں دئیے جا سکتے۔ محمد واصل خان نے کہاکہ ملک میں سکیورٹی صورتحال اور خصوصاً لاپتہ افراد سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں لیکن عوام اورسکیورٹی فورسز دوسرے کیلئے لازم ملزوم ہیں، ان کی آپس میں دوریاں یا غلط فہمیاں ختم ہونی چاہیے کیونکہ سکیورٹی اداروں نے ہمیشہ پاکستان کو مشکلات سے بچایا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے ایک جا معہ پالیسی مر تب کر نے کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے وزیر اعظم پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرے کیونکہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے موضوع ملک ہے اور جب تک یہ پالیسی نہیں بنائی جاتی ، تب تک غربت کی شرح میں کمی لانا مشکل ہے۔انہوں نے کہ عوام کو سپورٹ کر نے کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ دیگر سیا سی پارٹیوں کو بھی لائحہ عمل تیار کرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ استحکام پاکستان تحریک غریب اور پسے ہو ئے طبقے کی آوازہے او ران کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کی بحران ختم کر نے کیلئے عوام کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے اور تمام اداروں کو چا ہیے کہ وہ عوام کے حقوق دینے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرے۔ تقریب سے دیگر شرکاء4 نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ ملک کو مستحکم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -