نوجوانوں کا ریسکیو 1122 کی آسامیاں دوبارہ مشتہر ہونے کیخلاف مظاہرہ

نوجوانوں کا ریسکیو 1122 کی آسامیاں دوبارہ مشتہر ہونے کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے نوجوانوں نے ریسکیو1122کی آسامیاں دوبارہ مشتہرہونے کے خلا ف پشاورپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پرانکے مطالبات کے حوالے سرے نعرے درج تھے۔مظاہرینکاکہناتھاکہ خیبرپختونخواایمرجنسی ریسکیو1122نے جنوری2016میںآسامیوں مشتہرکی جس میں 25سوامیدواراپریل2017میں ہونے والے ٹیسٹ میں شارٹ لسٹ کئے گئے جنہوں نے سخت گرمی میں فزیکل ٹیسٹ پاس کیااوراسکے بعدوہ تحریری ٹیسٹ میں بھی میں کامیاب ہوئے تاہم اب دوسال گزرنے کے باوجودتحریری ٹیسٹ کارزلٹ آیااورنہ ہی مذکورہ امیدواروں کوانٹرویوکیلئے بلایاگیا۔انہوں نے کہاکہ اب ریسکیوآفس سے انہیں کہاجارہاہے کہ ان آسامیوں کانیااشتہارہوگاجسے کسی صورت تسلیم نہیں کیاجائے گا۔مظاہرین نے وزیراعلی خیبرپختونخوااوردیگرحکام سے مطالبہ کیاکہ ان کیساتھ ہونیوالیوں زیادتیوں کانوٹس لے کرانٹرویوکی تاریخ مقررکرکے پچھلے بھرتی کاعمل مکمل کیاجائے اورمزیدامیدواروں کاوقت ضائع نہ کیاجائے جوپہلے ہی سے اوورایج ہونے کے قریب ہے ۔